قومی

سرکاری حج سکیم کے لئے درخواستوں میں نمایاں کمی، قراندازی کل ہوگی

سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کل شام 4 بجے ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اس سال ایک لاکھ 7 ہزار عازمین حج پر جائیں گے۔

دوسری جانب حج مہنگا ہونے کے باعث امسال صرف ایک لاکھ 49 ہزار 330 افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں جبکہ گزشتہ برس درخاستوں کی تعداد 2 لاکھ 16 اور 2018 میں 3 لاکھ 70 ہزار تھی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق تقریباً 90 ہزار کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا اور کامیاب امیدواران کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کیا جائے گا۔

رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت پاکستان کے مجموعی حج کوٹے میں سے 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے مختص کوٹے کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج پالیسی 2020ء کے تحت 70 سال سے زائد عمر افراد کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button