کھیل

ملتان سلطان کے ساتھ میچ منسوخ، بارش نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے امیدوں پر پانی پھیر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا  جس کی وجہ سے کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے دوسرے راونڈ میں پہنچنے امکانات تقریباّ ختم ہوگئیں۔

لاہور میں بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ایونٹ کے ‘پلے آف’ مرحلے میں رسائی کے لیے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ کے لیے یہ میچ انتہائی اہم تھا، جبکہ ملتان پہلے ہی اس مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں اب تک کھیلے جانے والے میچز کے بعد ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے, پشاور زلمی 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، لاہور قلندرز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جبکہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7،7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور آخری پوزیشنز پر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button