قومی

پی آئی اے کی چین کے لیے پروازیں ایک بار پھر معطل

 

کورونا وائرس کے سبب پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی بیجنگ کے لیے پروازوں پر 15 مارچ تک پابندی لگا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی بیجنگ کے لیے پروازیں کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق بیجنگ کے لیے پروازوں پر پابندی میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ ماہ ہو گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 30 جنوری سے 3 دن کے لیے پاکستان نے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔ اس وقت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نےبیجنگ کے لیے پروازیں معطل کی تھی، جس سے متعلق سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن عبدالستار کھوکھر نے ڈان کو بتایا تھا کہ پی آئی اے پاکستان اور چین کے درمیان 2 پروازوں کو آپریٹ کررہا تھا لیکن اس فلائٹ آپریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 3 ماہ کے وقفے کے بعد مئی 2019 میں پی آئی اے نے ٹوکیو اور بیجنگ کے لیے ہفتے میں 2 پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 2500 کے قریب افراد ہلاک اور 80 ہزار کے قریب متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button