قومی
شاید کرونا سے بچ جائیں مگر ذہنی دباؤ برداشت نہ کر پائیں: پاکستانی طلبہ
چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں دن بہ دن اصافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد منگل کو یہ تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صرف گذشتہ روز 108 افراد کی ہلاکت کے بعد کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار 16 ہو گئی ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس وائرس سے متاثر ہونے والے وہ افراد جنہوں نے چین کا سفر نہیں کیا ’ایک بڑی آگ‘ کے لیے چنگاری ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں ہسپتال کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے طبی اہلکاروں اور مریضوں سے بات کی۔ اب تک اس وائرس سے تقریباً 25 ممالک میں 42 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: پاکستانی طلبہ نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ انہیں وہاں سے نکالا جائے۔