خیبر پختونخوا

نوشہرہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 7 افراد جھلس گئے

 

نوشہرہ میں گیس لیکیج دھماکے کے نتیجے مییں 7 افراد جھلس گئے۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق واقعہ تحصیل پبی کے علاقہ لاجبر کالونی میں پیش آیا جہاں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 7  افراد شدید جھلس کر زخمی ہوگئے۔

جھلس جانے والوں میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ جھلس جانے والے افراد میں گھر کا سربراہ،خاتونی خانہ اور بچے شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے ہوا رات بھر کمرے میں گیس بھر گیا تھا صبح ناشتے کی تیاری کے لئے جیسے ہی خاتون خانہ نے ماچس جلائی زرو دار دھماکہ ہوا۔

گیس لیکیج دھماکے سے کمرہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، زخمیوں کو میاں راشد میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمی افراد کو تشویش ناک حالت میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button