قومی

حج 2020، عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز رواں ماہ میں کیے جانے کا امکان

 

رواں سال حج کے لیے جانے والے عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز رواں ماہ میں ہی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی برائے سال 2020 کا مسودہ تیار کر کے منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حج پالیسی منظوری کے لیے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آئے گی جس کے بعد منظوری کے بعد فروری سے ہی حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی قرعہ اندازی مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس کے لیے سرکاری حج کوٹہ 60 فیصد اور پرائیویٹ حج کوٹہ 40 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سال روپے کی قدر میں کمی اور ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافے کے سبب وزارت مذہبی امور نے حج پیکیج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز بھی دی ہے۔

سیکرٹری وزارت مذہبی امور مشتاق بھرانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کیلئے جارہے ہیں، حج پیکیج میں اس سال ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، اس سال نارتھ ریجن کا حج پیکیج 5 لاکھ 50 ہزار جب کہ ساوتھ ریجن کا پیکیج 5 لاکھ 45 ہزار ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button