قومیماحولیات

پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک رکشہ متعارف

پاکستان نے پہلی مرتبہ نجی سطح پرتیارکردہ الیکٹرک رکشہ متعارف کروادیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ برقی گاڑی (ای وی) پالیسی آنیوالے برسوں میں پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹرکو تبدیل کرنے کے ساتھ شہریوں کو بہتر، پائیدار اور سستی سفری سہولیات ملیں گی۔

ملک کی مکمل طورپر تھری وہیلربرقی گاڑیوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرموسمیات تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال 5 نومبرکو منظور شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے ملک میں آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ای وی ایندھن پرمبنی ہم منصب کے مقابلے میں 70 فیصد کم اخراجات پرچل پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کاروں کی بدولت شہریوں کو ایندھن کے اخراجات میں بچت اور اور تیل کی درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پالیسی میں مقامی طورپربجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، ہم اس سلسلے میں پاکستان میں تشکیل شدہ ٹیگ لائن کو فروغ دینگے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی گاڑیاں مقامی طور پرتیار کرنے کے لیے آٹومینوفیکچرینگ کے شعبے میں بھی ای وی پالیسی اور معاشی مراعات کو بڑھایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button