قومی
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی داخلی سکیورٹی، مقبوضہ کشمیر، مغربی بارڈر اور اندرونی سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھےَ
اس دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی داخلی سکیورٹی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، مغربی بارڈر اور اندرونی سیکیورٹی سے متعلق امور زیر غور آئے۔
وزیراعظم عمران خان نے بارڈر پر پاک افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ملک میں استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔