قومی

میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نیا ترجمان مقرر

میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو آصف غفور کی جگہ پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ سابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے خبر وائرل ہو گئی ہے جبکہ اس وقت ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے ان تمام لوگوں اور پورے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، اک صارفکے مطابق میجر جنرل آصف غفور کے دور کو آئی ایس پی آر کی تاریخ کا سنہرا دور قرار دیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button