کھیل

بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، شعیب ملک اور محمد حفیظ ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں کپتان بابراعظم اور ندیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احسان علی، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد رضوان، عماد بٹ، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف، موسی خان شامل ہیں۔

حارث رؤف کو پہلی بار قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ اوپننگ بلے باز فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو پاکستان میں سیریز کی مبارکباد دیتا ہوں، دو دن کی محنت سے ٹیم بنائی ہے محمد حفیظ ابھی بھی پاکستان ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرسکتا ہے جب کہ کامران اکمل، سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button