قومی

حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے متجاوز

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور برفانی تودے سے مزید 5 لاشیں ملی ہیں جس کے ساتھ حالیہ بارشوں اور برفباری کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 سے متجاوز ہو گئی ہے۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں متعدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہو گئی۔

سرگن نالہ کے بکولی اور سیری سمیت وادی نیلم میں 64 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے جبکہ باقی جانی نقصان دیگر علاقوں میں ہوا، وادی نیلم میں 22 دکانیں، 107 مکانات جزوی اور 91 مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

برفانی تودے سے متاثرہ سرگن ویلی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور برف میں دبے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کردیا گیا۔

وادی نیلم اور وادی گریس میں سردی کی شدت برقرار ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں:

حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 97 افراد جاں بحق

بارشوں، یخ بستہ ہواؤں اور برفباری کا سلسلہ جاری 41 جاں بحق

باجوڑ، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی

آزاد کشمیر حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی اور کفن دفن کا سامان متاثرہ علاقے میں پہنچادیا ہے، نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آزاد کشمیرمیں برفانی تودے گرنے سے76، بلوچستان میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 21، خیبرپختو نخوا میں 2 اور گلگت بلتستان میں برفباری سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے جاں بحق افراد کے ورثا، زخمیوں اور تباہ ہونیوالے مکانات کا معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ راولا کوٹ، سدھنوتی اور کوٹلی میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ بائیس دکانوں، 107 مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 91 مکمل تباہ ہوگئے، ایک مسجد کو مکمل، 9 گاڑیوں اور 3 موٹرسائیکلوں کو شدید اور جزوی نقصان پہنچاہے۔ اب بھی برفانی تودے میں مزید لوگوں کے دبے ہونے کاخدشہ ہے۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ وادی نیلم میں کئی کئی فٹ برف کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، وادی نیلم کی سڑک دواریاں کے مقام پر برفباری سے بند ہے، متاثرہ کئی علاقوں میں زمینی امداد اب تک نہ پہنچ سکی ہے۔

ضلع باغ میں چکار کو ملانے والی سڑک سدھن گلی کے مقام پر، باغ حویلی سڑک کے علاوہ وادی لیپہ جانے والی روڈ، ریشیاں کے مقام پر آمدورفت کے لیے بند ہے۔

برفباری سے متاثرہ آزادکشمیر کے پانچ اضلاع کی سڑکیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔

اس بارے میں مزید پڑھیں:

 دیر بالا میں حالیہ برفباری نوجوانوں کی تفریح کا ذریعہ 

یبر پختونخوا، حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری 

برف باری کے باعث چترال بھر میں تمام شاہراہیں بند 

ضلع اورکزئی میں تین دنوں سے برفباری جاری

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button