خیبر پختونخوا

بنوں میں بارودی مواد کا دھماکہ، 2 افراد زخمی

بنوں کے تھانہ جانی خیل کی حدود میں بارودی مواد کے دھماکہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع بچکی جانی خیل میں دھماکہ آئی ای ڈی پھٹنے سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت رسول زمان اور احمد کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم اسحاق گروپ سے بتایا جارہا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button