قومی
باکمال لوگوں کی ایک اور لاجوب سروس، مسافر ملتان میں سامان جدہ میں!
باکمال لوگوں پر مشتمل قومی ائیر لائن پی آئی اے نے لاجواب سروس کی ایک اور مثال قائم کر دی، ریاض سے ملتان آنے والی پرواز میں 80 مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نمبر 730 جو کہ ریاض سے ملتان جا رہی تھی، اس میں سوار 80 مسافروں کا سامان جہاز میں رکھا ہی نہیں گیا۔
مسافر ابھی کراچی کے جناح ٹرمینل پر پہنچے تھا جہاں انکشاف ہوا کہ مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا ہے۔
اس انکشاف کے بعد مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ان کی طرف سے کافی سخت ردعمل سامنے آیا۔
پی آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جہاز چھوٹا ہونے کی وجہ سے سامان لوڈ نہیں کیا گیا، حکام کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سامان مسافروں کو کل مل جائے گا۔