قومی

پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ جاں بحق

میانوالی ائیربیس کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کا ایف ٹی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹ سکواڈرن لیڈرحارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے نے میانوالی ائیر بیس سے اڑان بھری تھی اور لینڈگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد وہ میانوالی ایئر بیس کے قریب ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کا شکار طیارے کے ملبے کو جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button