قومی

کوئٹہ، باچا خان چوک کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 13 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ باچا خان چوک کے قریب میکانکی روڈ پرہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ددھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے انتہائی حساس علاقہ میں ہوا جس میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں تاہم دیرپا امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور دہشت گرد عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button