قومی
پنجاب کا ہائی ٹیک مدرسہ جہاں روبوٹس بنائے جاتے ہیں!
مدرسہ بیت السلام صوبہ پنجاب کے شہر تلہ گنگ سے باہر میانوالی روڈ پر واقع ایک منفرد اور انوکھا سکول ہے، جہاں دی جانے والی تعلیم دینی اور مغربی کورسز کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔
یہاں نہ صرف حفظ قرآن اور درس نظامی کے کورسز کروائے جاتے ہیں بلکہ بچے او لیول، اے لیول اور میٹرک بھی کرتے ہیں۔ سونے پہ سہا گہ یہ کہ ساری تعلیم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔ نہ صرف یہ کہ کسی قسم کی ٹیوشن فیس نہیں لی جاتی بلکہ رہائش اور کھانا پینا بھی بغیر کسی معاوضے کے دیا جاتا ہے۔
تقریباً ایک ہزار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والا یہ مدرسہ 2000 کے عشرے میں اس وقت قائم ہوا، جب اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالستار نے کراچی میں پہلا بیت السلام قائم کیا۔
اس بارے میں مزید پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں، چند سال بعد اس کی تلہ گنگ شاخ کا افتتاح کر دیا گیا۔