قومی

آرمی چیف کی مدت ملازمت کا بل پیش: کون کون مخالفت کررہا ہے؟

 

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جمعے کو پاکستان فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع ممکن بنانے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ آج سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2020 بل کی شکل میں پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس سے متعلق قوانین میں بھی ترمیمی بل پیش کیے۔ ترمیمی مسودوں میں تینوں افواج (بری، بحری اور فضائیہ) کے سربراہوں اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی ریٹائرمنٹ کی عمریں 64 سال کرنے اور وزیر اعظم کو ان سب کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار دینے کی سفارشات شامل ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیل جاننے کے لیے اس لنک پرلنک کریں: قومی اسمبلی کا اجلاس کل (ہفتے) کو صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button