قومی

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ کی منظوری دے دی

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی ایکٹ کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا زیر غور رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کا طریقہ کار وضع کیاگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو اس حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button