متفرق

دلہا کے ارمانوں کا جنازہ نکل گیا، بیاہی گئی دلہن مرد نکلا

 

مانیٹرنگ ڈیسک

شادی کرنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ شادی کے بعد ایک خوشگوار زندگی گزاریں۔ کچھ لوگوں کی شادی کامیاب ہوجاتی ہے جب کہ کچھ ناچاہتے ہوئے بھی سمجھوتہ کرلیتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے ساتھ شادی کے نام پر دھوکہ بھی ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ افریقی ملک یوگنڈا کے شہری کے ساتھ بھی ہوا۔

27 سالہ شہری نے حال ہی میں شادی کی تھی لیکن اس کے ارمانوں پر 2 ہفتے بعد ہی پانی پھر گیا کیونکہ اسے شادی کے 2 ہفتے بعد یہ معلوم ہوا کہ جس سے اس نے شادی کی ہے وہ دراصل ایک عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ یہ جان کر صدمے کا شکار ہوگیا کہ اس کی بیوی ایک مرد ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میری بیوی کھانا بنانے سمیت گھر کے تمام کام کرتی تھی جس کی وجہ سے کبھی مجھے اس کے مرد ہونے پر شک نہیں ہوا لیکن مجھے یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب میری بیوی کو پڑوس سے ٹی وی چراتے وقت پکڑا گیا جس کے بعد پولیس نے انکشاف کیا کہ جب اس کی مزید تلاشی لی گئی تو یہ بات معلوم ہوئی کہ یہ عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔

بیوی کے روپ میں مرد نکلنے والے شخص نے پولیس کو اپنا نام رچرڈ بتایا اور کہا کہ اس نے یہ شادی ایک منصوبے کے تحت کی تھی تاکہ یہ اپنے شوہر کے گھر چوری کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا میں پشاور سے بیاہی گئی دلہن خواجہ سرا نکلا تھا۔ ذرائع کے مطابق دیر بالا کے 55 سالہ شخص جان ساز نے اپنی پہلی بیوی کی وفات کے بعد پشاور میں ایک لاکھ پچاس ہزار روپے دے کرشادی کی۔

جب وہ دلہن سپنا کوبیاہ کر گھر لایا تو سہاگ رات اسے معلوم ہوا کہ یہ تولڑکی نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے جس پر جان ساز دوسرے ہی دن دلہن کوواپس پشاور لے گیا۔ ذرائع کے مطابق دلہا نے خواجہ سرا دلہن کو واپس کر دیا مگر ایک لاکھ پچا س ہزار روپے اسے واپس نہ مل سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button