قبائلی اضلاع

"ضلع مہمند میں 11 ماہ سے 4 کلومیٹر سڑک پر تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہے”

قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل پڑانگ غار میں گیارہ ماہ سے زیرتعمیر چار کلومیٹر سڑک پر کاام تاخیر کا  شکار ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مہند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عنایت الرحمٰن، ایوب شاہ و دیگر کا کہنا تھا کہ تاتارین تا سخا اوبہ تک منظور شدہ روڈ نامعلوم وجوہات کی بنا پر گیارہ ماہ سے تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے پانچ سو گھرانوں پر مشتمل تین دیہاتوں کو مسائل کے ساتھ ساتھ نئے ماربل مائن تک رسائی میں بھی انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ ماہ پہلے علاقہ تاتارین تا سخا اوبہ تک چار کلومیٹر روڈ کا باقاعدہ ٹینڈر ہوا تھا اور ایک ٹھیکیدار کو ورک آرڈر دیا گیا مگر اس کے باوجود محکمہ سی ڈبلیو کے افسران کام کی اجازت نہیں دے رہے جبکہ علاقے میں موجود لاکھوں میٹرک ٹن اعلی ماربل کی مائن تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ و دیگر متعلقہ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر فوری طور مکمل کرکے انہیں مشکلات سے نجت دلائی جائے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button