لائف سٹائل

تاجران کا میران شاہ بازار کا معاوضہ نہ ملنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی

 

مزمل داوڑ

شمالی وزیرستان کے تاجروں نے میران شاہ بازار کا معاوضہ نہ ملنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی ہے۔ میرانشاہ بازار کے تاجر برادری کے چئیرمین ثناءاللہ خان ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں میرانشاہ بازار مکمل طور پر منہدم ہوا جس سے تاجر برادری کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ حکومت نے بار بار ہم سے وعدہ کیا کہ تاجر برادری کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا لیکن ابھی تک ہم دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاجر برادری کے لیے 2018 میں ایک ارب پچاس کروڑ روپے معاوضہ کے طور پر منظور ہوئے لیکن ابھی تک ہمیں نہیں ملے ہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق ٹوٹل 6269 میں صرف 2520 کو ملے باقی آج تک خوار ہو رہے ہیں۔ پہلے ہمیں بتایا گیا کہ آپ کے معاوضہ کے رقوم پر کابینہ میٹنگ میں اپرول ہوگی جو ستمبر 2023 میں ہوگئی لیکن ابھی تک انکو معاوضہ نہ مل سکا۔

ہم وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ رواں ہفتے سوموار تک تاجر برادری کے معاوضہ کے چیک جاری کریں ورنہ تاجر برادری سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ معاوضہ نہ ملنے کی صورت میں بنوں میرانشاہ مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیں گے اور انکا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔

اس دوران حاجی شیرولی خان درپہ خیل نے کہا کہ ہمیں سخت مشکلات درپیش ہیں اور کاروبار کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ ہم اسی انتظار میں ہیں کہ اگر یہ معاوضے کے پیسے مل جائے تو کوئی کاروبار روزگار شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں مریض بستر پر پڑے ہیں علاج کے پیسے نہیں ہیں لہذ حکومت ہماری مشکلات کو سمجھتے ہوئے ہمارا معاوضہ چیک جلد از جلد جاری کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button