جرائم

پشاور میں دن دیہاڑے راہزنوں نے طالبعلم کو قتل کردیا

 

پشاور میں دن دیہاڑے راہزنوں نے طالبعلم کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق ایڈورڈ کالج پشاور کا طالبعلم حسن طارق کالج سے چھٹی کرکے گھر جا رہا تھا۔ راہزنوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راہزنوں نے مقتول طالبعلم سے موبائل چھیننے کی کوشش کی، نہ دینے پر سر میں گولی مار دی۔

واقعہ پشاور میں سوری پل کے مقام پر پیش آیا۔ سر میں گولی لگنے کی وجہ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ طالبعلم کی لاش ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی محمد ارشد خان ، ڈی ایس پی کینٹ ہارون جدون خان ، ایس ایچ او تھانہ شرقی آصف ، ایس ایچ او تھانہ غربی عبدالحمید اور تفتیشی افسران پر متشمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

خصوصی ٹیمیں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کیساتھ ساتھ دیگر اہم شواہد اکٹھا کر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button