لائف سٹائل

35 سالہ بھارتی لڑکی پاکستانی محبوب سے ملنے دیر پہنچ گئی

سوشل میڈیا ایپلی کیشن فیسبوک پر دوستی کے بعد 35 سالہ بھارتی لڑکی انجو پاکستانی محبوب سے ملنے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر پہنچ گئی۔

ڈی پی او اپر دیر مشتاق احمد کے مطابق انجو نامی خاتون بھارت کے شہر دہلی سے تعلق رکھتی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر دیر کے محلہ کلشو کے رہائشی 29 سالہ نصراللہ کے ساتھ دوستی ہے، انجو باقاعدہ ویزہ لگوا کر گزشتہ روز نصراللہ سے ملنے دیر پہنچ گئی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکی سے تفتیش شروع کی ہے جبکہ انجو فی الحال میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتی اور ان کا موقف ہے کہ ویزہ ختم ہوتے ہی وہ واپس چلی جائے گئی۔ انہوں نے بتایا کہ انجو کی جانب سے فراہم کردہ دستاویز کے مطابق وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انجو کی سکیورٹی کیلئے انتظامات کر رہے ہیں، اس لیے انہیں تھانے بھی بلایا گیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد متعدد میڈیا نمائندگان نصراللہ کے گھر پہنچ گئے ہیں تاہم گھر والوں کے مطابق وہ سیر کرنے کے لیے لواری ٹاپ گئے ہیں اس لیے لڑکے اور ان کے والدین کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button