لائف سٹائل

شمالی وزیرستان: جنگ آزادی کے ہیرو حاجی مرزا علی خان کے مزار پر میوزیم کا قیام

مزمل داوڑ

شمالی وزیرستان میں جنگ آزادی کے ہیرو حاجی مرزا علی خان المعروف فقیرایپی سے منسوب میوزیم قائم کرکے وہاں ان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر ساز و سامان رکھا گیا ہے۔

میوزیم میرانشاہ سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب کی جانب واقع تاریخی گورویک مرکز میں فقیر ایپی کے مزار کے احاطے میں قائم کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے بتایا کہ پاک فوج نے جدید انداز میں فقیر ایپی مزار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کے بعد مزار کے قریب عجائب گھر بھی قائم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فقیر ایپی کے مزار پر قائم کیے گئے میوزیم میں حاجی مرزاعلی خان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر ساز و سامان رکھا گیا ہے۔

ریحان گل نے بتایا کہ گورویک میں فقیر ایپی کے سپاہیوں کے زیر استعمال غار بھی بحال کئے گئے ہیں جبکہ فقیر ایپی کی رہائش گاہ اور اسلحہ بنانے کی فیکٹری کو بھی محفوظ بنایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا کہنا تھا کہ میوزیم کا کام مکمل ہو گیا ہے اور جلد ہی اسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

حاجی میرزاعلی خان کون تھے؟

تحریک آزادی میں جہاں عظیم قائدین نے سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کیا وہاں قبائلی عمائدین، مشران اور رہنماؤں نے مسلح جدوجہد کے ذریعے برطانوی سامراج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہی عظیم مجاہدین میں سے ایک کا نام حاجی میرزاعلی خان تھا جنہیں لوگ فقیر اف ایپی کے نام سے جاتے ہیں۔

حاجی میرزاعلی خان 1847 میں شمالی وزیرستان کے علاقے کھجوری میں واقع گاؤں شنکئ کیڑتا میں پیدا ہوئے تھے اور 16 اپریل 1960 کو عظیم مجاہد فقیر ایپی فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔

حاجی مرزا علی خان المعروف فقیر ایپی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سول انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں نے گورویک مرکز کو انتہائی محنت کے ساتھ خوبصورت اور پرکشش سیاحتی مقام میں تبدیل کردیا جو کہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

گورویک مرکز کو چار مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں فقیر اف ایپی زیارت مرکز، فقیر اف ایپی کیو کمپلیکس  فقیر اف ایپی کار پارک اور فقیر اف ایپی دلکش جیل شامل ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button