لائف سٹائل

چترال: طالب علم نے ہزاروں فٹ بلندی پر مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم نے سطح سمندر سے 12 ہزار سے زائد فٹ بلند لواری ٹاپ میں قومی جانور مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا۔

چترال کے علاقے عشریت سے تعلق رکھنے والے نوجوان فضل واحد نے پچاس ہزار روپے کی لاگت پر بیس دن میں مار خور کا مجسمہ تیار کیا جس میں سریا اور سمینٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے فضل واحد کا کہنا تھا کہ چترال میں پائے جانے والے مار خور پاکستان کا قومی جانور ہے اس لئے انہوں سے اس میں دلچسپی لے لی اور مارخور کا مجسمہ بنا کر بلند ترین جگہ پر نصب کر دیا، مجسمہ نصب کرنے کا مقصد اپنے ملک اور علاقے سے محبت کا اظہار کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ میرا پہلا مجسمہ ہے، اس سے پہلے میں کاغذ پر نقشے بتاتا تھا، تاہم اب خواہش ہے کہ اس فن میں نام پیدا کروں۔

دوسری جانب طالب علم فضل واحد کو مارخور کا مجسمہ بنانے پر ایس ایچ او تھانہ عشریت قربان پناہ نے نقد انعام دیا ہے اور کہا ہے کہ طالب کی کاؤش قابل ستائش ہے۔

ان کے بقول مجسمہ نصب ہونے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مارخور کے ساتھ تصاویر بنا رہے ہیں جبکہ اس مجسمے کی شکل اور رنگ بلکل حقیقی مارخور سے ملتی جلتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button