لائف سٹائل

اورکزئی: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 9 مزدور جاں بحق 4 زخمی

اورکزئی: لوئر اورکزئی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے اچانک زوردار دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے 9 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 4 مزدور زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں کان کن کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ کان میں گیس بھرنے سے اچانک دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران کوئلے کی کان سے 9 جاں بحق مزدوروں کی لاشیں نکال لیں جن میں لیز ہولڈر ٹھیکیدار شعیب حسن بھی شامل ہے جبکہ 4 زخمی مزدوروں کو نکال لیا گیا جنہیں فوری طور طبی امداد کے لئے قریبی کلایہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کے وقت 13 کان کن کوئلے کی کان میں موجود تھے، زخمی اور جاں بحق مزدوروں کا تعلق اورکزئی اور سوات شانگلہ سے ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button