صحتلائف سٹائل

وادی تیراہ میں ریسکیو 1122 سروس کا باقاعدہ آغاز

باڑہ: باڑہ کے دورافتادہ وادی تیراہ میں ریسکیو 1122 سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

تیراہ میدان لر باغ مرکز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نعمان علی شاہ نے ریسکیو سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور 235 ونگ میجر سعد اور ڈی او ریسکیو شعیب خان سمیت علاقے کے مشران موجود تھے۔

اس موقع پر ریسکیو آفیسر نے سروسز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف حادثات سے نمٹنے کیلئے آپریشنز میں درکار کئی چیزیں موجود ہیں جن کی مدد سے بروقت ریسکیو آپریشن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے ڈیلوری کِٹ بھی ہمارے ساتھ دستیاب ہے جو ہم کسی بھی ہیلتھ سنٹر میں فی میل سٹاف کو مہیا کر سکتے ہیں، میڈیکل ٹیکنیشن، ڈرائیور اور ایمبولینس 235 ونگ ہیڈکوارٹر باغ میں موجود رہے گی جبکہ علیحدہ بلڈنگ کے بعد وہاں پر شفٹ ہوں گے۔

تیراہ میدان کے مقامی مشران نے ریسکیو 1122 سروسز کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیراہ میں حادثات سے نمٹنے کے لئے کوئی سہولت نہیں تھی جس سے بہت نقصان اٹھانا پڑتا تھا، انہوں نے امید ظاہر کی  کہ ریسکیو سروسز کے آغاز کے ساتھ اب اس پر قابو پایا جا سکے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button