خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لے لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، جس میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججوں کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نئے ججز نے آج سے اپنے عہدے سنبھالتے ہی مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چھ ڈویژنل بینچز میں چھ نئے ججز کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ چار ججز کو سنگل بینچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کے ساتھ جسٹس عبد الفیاض بینچ میں شامل ہوں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری

دیگر ڈویژنل بینچز میں جسٹس اعجاز انور کے ساتھ جسٹس فرح جمشید،جسٹس سید عتیق شاہ کے ساتھ جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس ارشد علی کے ساتھ جسٹس سید مدثر امیر، جسٹس شکیل احمد کے ساتھ جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ کے ساتھ جسٹس صلاح الدی شامل ہیں۔

سنگل بینچز میں جسٹس محمد طارق آفریدی اور جسٹس صادق علی کو ذمہ داری دی گئی، جبکہ جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ قریشی بھی سنگل بینچز میں شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button