خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 88 افراد جاں بحق، 958 گھروں کو نقصان،پی ڈی ایم اے

حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں 88 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پچھلے چار دنوں سے صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے، اور پشاور میں دو دنوں سے بادل چھائے رہنے کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق، مون سون سیزن کے آغاز سے لے کر اب تک بارشوں کی وجہ سے دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 68 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 32 بچے ہیں۔ مزید برآں، 958 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 200 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ باقی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے 117 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور مختلف اضلاع میں 147مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

گزشتہ روز بنوں میں تیز بارش ہوئی، جبکہ مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی بارشوں کی وجہ سے موسم میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر میدانی اور بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button