جرائمخیبر پختونخوا

ٹانک میں اغوا شدہ ویٹرنری اسسٹنٹ کی لاش برآمد

آج صبح ٹانک میں دو قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی۔ جن میں گزشتہ روز اغوا ہونے والے ویٹرنری اسسٹنٹ کی لاش تھانہ ملازئی کی حدود سے برآمد کی گئی.

ڈاکٹر عارف کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا. اغواء کاروں نے گائے کے علاج معالجے کے بہانے گاؤں پک بلایا.جب ویٹرنری اسسٹنٹ عارف اپنے گاؤں تجوڑی سے براستہ شاہ عالم گاؤں پک نکلا تو گھر سے رابطہ منقطع ہوگیا.

دوسری لاش تھانہ صدر کے حدود شاہ عالم اور کڑی حیدر سے برآمد ہوئی. لاش کی شناخت کاتب ولد اقبال سکنہ کڑی حیدر نام سے ہوئی ہے. دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کیا گیا ہے.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button