یورپ جانے کا خواہشمند توحید آفریدی اٹلی میں ڈوب کر جاں بحق
ضلع خیبر کے علاقے باڑہ برقمبر خیل کا رہائشی توحید آفریدی اٹلی کے شہر میلان میں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کے میت کو پاکستان لانے میں رشتہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
توحید آفریدی کے چچا زاد بھائی سعید انور نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ توحید آفریدی پانچ سال پہلے یورپ گیا تھا اور اٹلی میں سیٹل ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے اٹلی کے صحت افزاء مقام میلان کے قریب پانی کے ایک جھیل پر دوستوں کے ہمراہ چلا گیا تھا جہاں واپسی میں کشتی جھیل میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے وحید بھی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے کہاکہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی نے توحید آفریدی کی میت پاکستان لانے کے لئے کوششیں شروع کر رکھی ہیں لیکن اسلام آباد میں قائم اٹلی ایمبیسی میں کلئیرنس کا مسئلہ درپیشں ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمنشر ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور علاقائی پارلیمنٹرین سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اٹلی سفارتحانے سے میت کو پاکستان لانے کی ضروری دستاویزات میں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ میت پاکستان لانے میں آسانی ہو۔