جرائمخیبر پختونخواقبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button