خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا: حالیہ بارشوں میں 4 افراد جاں بحق 9 زخمی

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے نتیجہ میں مردان میں 2 بچے، باجوڑ اور اپر دیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ صوبہ بھر میں 9 افراد مختلف حادثات میں زخمی بھی ہوئے۔  ترجمان کے مطابق سیلابی ریلوں اور موسلادھار بارشوں سے 18 گھروں کو جزوی جبکہ ایک کو مکمل نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، چترال میں سیلاب سے متاثرہ لنک روڈ اوربونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ روڈ کی بحالی پر کام جاری ہے، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے پوری طرح الرٹ جبکہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضافی سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button