قبائلی اضلاع

وانا، گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈابکوٹ کی بیشتر استانیاں 8ویں پاس نکلیں

گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول ڈابکوٹ کی 22 استانیوں میں سے اکثر آٹھویں جماعت پاس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈابکوٹ وانا ایف سی کیمپ کے قریب 2 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب میں واقع ہے جس میں 600 کے قریب طالبات زیرتعلیم ہیں، سکول ہذا میں 22 استانیاں محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے عرصہ دراز سے تعینات ہیں جن میں 3 لیڈی ٹیچرز ڈیوٹی پر موجود ہوتی ہیں جبکہ باقی استانیوں کو، جو کہ آٹھویں کلاس پاس ہے، مقامی طالبات کیلئے بطور عوضی بھرتی کیا گیا تھا جو آج کل طالبات کو بے یارو مددگار چھوڑ کر نویں اور دسویں کے امتحانات دینے میں مصروف ہیں اور باقی ڈیوٹی پر معمور 3 لیڈی ٹیچر میں سے 2 ٹیچر سکول کے اندر دکان چلاتی ہے۔

طالبات ریما خان اور خورشیدہ شہزاد نے کہا کہ سکول ہذا کی اُستانیاں حالیہ نویں اور دسویں کلاس کے امتحانات دے رہی ہیں جس کے باعث سکول میں تمام بچیاں پچھلے کئی دنوں سے پڑھائی سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈابکوٹ کے چوکیدار اور دیگر کلاس فور ملازمین عرصہ دراز سے غائب رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا تعلیم کی مد میں قبائل کے ساتھ کئے گئے وعدے درے کے درے رہ گئے۔

اس بابت مذکورہ طالبات کے والدین نے محکمہ ایجوکیشن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ سکول کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ورنہ قوم خوجل خیل پولیو اور کورونا ویکسی نیشن سے احتجاجاً بائیکاٹ کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button