خیبر پختونخواقومی

مردان میں بارش سے تباہ کاریاں، دو بچے جاں بحق، اسلام آباد میں سیلاب کئی گاڑیاں بہا لے گیا

مردان میں مسلسل بارش کی وجہ سے مختلف گھروں کی چھتیں اور دیواریں گھرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں ایمرجنسی کی کال دی گئی ہے۔

مردان کے ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں سے حادثات کی کالز موصول ہوئی ہیں جہاں پر ریسکیو، ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئی ہے۔

ریسکیو کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کاٹلگن کے علاقے تازہ گرام بجلی گھر قاسمی میں گھر کی چھت گر گئی ہے جس میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے۔

تخت بھائی کے علاقہ جلالہ اتفاق کالونی میں بھی ایک گھر کی دیوار گرنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے جہنیں مردان میڈیکل کمپلکس پہنچا دیا گیا ہے۔

مردان میں بارش سے تباہ کاریاں، دو بچے جاں بحق، اسلام آباد میں سیلاب کئی گاڑیاں بہا لے گیا

ریسکیو کے مطابق تخت بھائی کے علاقوں ٹکر ، مدے بابا اور گنجئ میں بھی نکاسی آب بند ہونے کی باعث پانی گھروں کو داخل ہوگیا ہے جس سے کچے مکانات گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں علاقے بھیج دی گئی ہے جہاں امدادی کاروایاں شروع کر دی گئی ہے۔

اسی طرح مردان کے شمسی روڈ پر بھی نکاسی آب کے مسئلے کی وجہ سے پانی سڑک پر کھڑا ہوگیا ہے جس سے پیدل اور  گاڑیوں کی آمد و رفت سخت متاثر ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے۔ بارش کے بعد راولپنڈی شہرکے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی سیلابی صورتحال کی کئی ویڈیوز زیر گردش ہیں جن میں گاڑیوں کو پانی میں بہتے دیکھے جا سکتا ہے۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی۔ پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بجادی گئیں اور لوگوں کوندی نالوں سے ملحقہ بستیاں خالی کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ کرکے سول ڈیفنس اور ریسکیو ون ون ٹوٹو کے اہلکار کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نالہ لئی کے کناروں پر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

مردان میں بارش سے تباہ کاریاں، دو بچے جاں بحق، اسلام آباد میں سیلاب کئی گاڑیاں بہا لے گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

راولپنڈی میں بارش سے ڈھوک کشمیریاں، شکرالہ، صادق آباد، ندیم کالونی، آریہ محلہ اور کری روڑ سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مری روڈ، راول روڈ اور ایکسپریس وے سمیت اہم شاہراوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

 

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے دوسرے حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات  نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران  پنجاب  اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button