خیبر پختونخوا

لکی مروت میں مغوی ٹیکسی ڈرائیور کی بازیابی کے دوران دو اغوا کار ہلاک، پانچ گرفتار

لکی مروت میں مغوی کی بازیابی کے دوران اپریشن میں پولیس کی فائرنگ سے دو اغواکار جاں بحق جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بازیاب مغوی ٹیکسی ڈرائیور نور خان کے مطابق انہیں 28 جون کو انڈس ہائی وے سے پولیس وردی میں ملبوس مسلح افراد نے گاڑی سمیت اغوا کیا تھا۔

گزشتہ روز مغوی ٹیکسی ڈرائیور کے رشتہ دار اس وقت آپے سے باہر ہوگئے جب ٹھکانہ معلوم ہونے کے باوجود پولیس کاروائی سے کترانے لگی۔ انہوں نے پولیس افسران کو دھمکی دی کہ اگر فوری کاروائی نہ کی گئی تووہ احتجاج اور پریس کانفرنس پر مجبور ہونگے۔

جس پر لکی مروت اور بنوں پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران علاقہ تحصیل سب ڈویژن بیٹنی کے علاقے ورگاڑی کے پہاڑیوں سے مغوی ٹیکسی ڈرائیور کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو اغواء کار ہلاک جبکہ دیگر پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اغواء کاروں نے کئی لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیاتھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مغوی کی باحفاظت بازیابی اور ملزمان  کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جسکی قیادت ڈی پی او لکی مروت عمران خان خود کررہے تھے جبکہ ٹیم میں لکی مروت اور بنوں پولیس کے کئی سینئیر اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کامیاب آپریشن میں مغوی کو باحفاظت بازیاب کیا۔

ترجمان کے مطابق سپیشل ٹیم نے خیبر پختونخوا پولیس کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام سے استفادہ کرتے ہوئے اغواکاروں  کے مواصلاتی سگنل کو ٹریس کرتے ہوئے مغوی کی موجودہ لوکیشن حاصل کرکے ورگاڑی کی پہاڑوں سے مغوی ٹیکسی ڈرائیور کو باحفاظت بازیاب کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو اغواکار ہلاک ہوگئے جبکہ  پانچ اغواء کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرکے   مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button