قومیکورونا وائرس

پاکستان میں کورونا وائرس کی مثبت شرح میں ایک بار پھر 4 فیصد اضافہ

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 4 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 382 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.09 فیصد رہی۔

پاکستان میں آخری مرتبہ 30 مئی کو کورونا کیسز کی شرح 4.05 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، اس روز پاکستان میں کورونا سے 71 اموات ہوئی تھیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22582 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 73 ہزار 284 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 908 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 203 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 37499 ہے۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے این سی او سی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر ملک میں ہونہی کورونا کی شرح میں اضافہ ہوتا رہا تو عید کے موقع پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کی بھارتی قسم بھی سامنے آچکی ہیں جو کہ دیگر وائرسز سے کافی مختلف اور خطرناک ہے اور یہ کہ اس وائرس کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر بھی آ سکتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button