مزیدار کٹلس بنانے کا آسان طریقہ
صبا علی
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں بھوک لگتی ہے تو ہمارا دل کرتا ہے کہ ہم کچھ مختلف کھائے جو باقی ڈشز کی طرح نہ ہو اور اس کا ذائقہ بھی اچھا ہو۔ تو آج ہم آپکو ایک ایسی ڈش بنانا سکھائیں گے جو بہت ہی مختلف اور آپ سے اپنی بھوک بھی مٹا سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس کو مہمانوں کے سامنے بھی رکھ سکتے ہیں اور خود بھی اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ آج میں آپکو کٹلس بنانا سکھاؤں گی کہ کس طرح آپ اس کو گھر میں تیار کرسکتے ہیں۔
کٹلس کے لیے درکار اشیاء
1)دال ایک باول
2)آلو (تین )
3)سبز دھنیا (حسب ضرورت )
4) سبز مرچیں ( چار )
5)نمک ( حسب ضرورت )
6)گرم مصالحہ ( 2 چمچ )
7)زیرہ (2چمچ )
8)ادرک کا پیسٹ ( 2چمچ )
9)لہسن
بنانے کا طریقہ :
سب سے پہلے دال کو صاف کریں پھر ایک دیگچی میں پانی ابالیں جب پانی خوب ابل جائے تو اس میں دال ڈال دیں جب دال اچھے طریقے سے نرم ہو جائے تو اس میں تین ابلے ہوئے آلو ڈال کر مکس کریں تاکہ اسکا پیسٹ بن جائے۔ دوسری طرف ایک فرائنگ پین لیں اس میں گھی ڈال کر گرم کریں دال اور آلو کے پیسٹ میں سبز مرچیں ، سبز دھنیا ، زیرہ ، سالن مصالحہ ، گرم مصالحہ ، نمک شامل کر کے صاف ہاتھوں سے مکس کر کے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں جب سارے مکسچر کی چھوٹی گول ٹکیاں بن جائے تو گرم تیل میں ٹکیاں ایک دوسرے کے بعد ڈال کر اچھے سے تل لیں۔ لو جی آپکے کٹلس تیار ہے۔
جب ٹکیاں تل جائیں تو اسکو پلیٹ میں ڈال کر کیچپ یا چٹنی کیساتھ پیش کریں، خود بھی کھائے اور دوسروں کو بھی کھلائیں۔ اس کو آپ ویسے بھی کھا سکتے ہیں اور چائے کے ساتھ ٹرائی کر سکتے ہیں۔