قبائلی اضلاع

‘ترخو ملک نے 200 افراد کے ہمراہ کام کے دوران ہم پر حملہ کیا’

‘ترخو ملک کی جانب سے ہم پر اپنے اراضی میں کام کے دوران حملہ کیا گیا، 200 مسلح افراد کے ہمراہ ترخو اور اس کے بیٹوں نے ہم پر حملہ کیا، ہم پر شدید تشدد کیا جس کے باعث ہمارے 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں’

ان خیالات کا اظہار امان اللہ، تاج ، روح اللہ اور دیگر نے خار ہسپتال ایمرجنسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں ہم کام کررہے تھے یہ ہماری پدری جائیداد ہے، ہم کام میں مشغول تھے کہ اس دوران ہم پر ترخو ملک نے 200 مسلح افراد کے ہمراہ حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ہمراہ لرخلوزو ملکانان بھی سینکڑوں مسلح افراد کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ہمارے 9 افراد شدید زخمی ہے جنہیں خار ہسپتال لایا جا چکا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ لوگوں کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔
جبکہ مخالف فریق کے ملک جاوید علی نے میڈیا کو بتایا کہ ان لوگوں نے ہمارے گاؤں پر لشکر کشی کی تھی، مسلح ہوکر ہمارے زمین پر قابض ہونا چاہتے تھے ہم نے اپنا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس اراضی پر عدالت میں کیس چل رہا ہے اور عدالت کا حکم نامہ ہمارے پاس موجود ہے کہ جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا یہ لوگ اس اراضی کے قریب نہیں آئیں گے جبکہ ترخو ملک کے بیٹے ملک عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہماری پدری جائیداد ہے یہ لوگ ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے ہم نے پولیس بلائی تھی ہم نے خود کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔

امان اللہ اور دیگر نے وزیر اعلیٰ ، کمانڈنٹ باجوڑ ، ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button