خیبر پختونخوا

جرگہ کامیاب، فپواسا نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

محکمہ اعلی تعلیم اور جامعہ پشاور ملازمین کے درمیان جرگہ کامیاب ہو گیا جس پر مظاہرین نے آج ہی سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پیوٹا ہال جامعہ پشاور میں کامیاب جرگے کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے، فپواسا کے صوبائی صدر شاہ عالم اور پیوٹا صدر فضل ناصر و دیگر اساتذہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کی بدولت ہم سب کچھ ہیں، ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تینوں صوبوں کے فپواسا رہنماؤں کو خیبر پختونخوا آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، جنوری 2021 میں لکھا گیا خط اساتذہ کے لیے تشویش کا سبب بنا، اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر مذکورہ خط کے حوالے سے مزید گفت و شنید کریں گے۔

کامران بنگش نے بتایا کہ محکمہ اعلی تعلیم جامعات کو لکھا گیا مذکورہ خط کو کچھ مدت کے لیے معطل کرتے ہیں، جامعات مالی اور اکیڈیمک بحران سے دوچار ہیں، تعلیمی سرگرمیاں ہر صورت بحال رکھنا چاہتے ہیں، جامعات کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کا آج سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے، کل سے کلاس لینے آئیں، طلباء کو ویلکم کرتے ہیں، صوبائی حکومت اور وزیراعلی محمود خان اساتذہ کے تمام مسائل کرنے میں سنجیدہ ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خصوصی ہدایت پر اساتذہ کے پاس آیا ہوں، طلباء ونگ آئی ایس ایف قیادت نے جرگہ کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فپواسا صوبائی صدر شاہ عالم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مثبت تاثر ملنے پر خوشی ہوئی، محکمہ اعلی تعلیم نے لکھے گئے خط کے حوالے سے سنجیدہ اقدام اٹھایا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button