قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ پر دھماکہ، ایک اہلکار شہید

 

جنوبی وزیرستان کے علاقے کڑمہ میں بم ڈسپوزبل سکواڈ پر حملے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچ رجمنٹ کی بم ڈسپوزل پارٹی سرور پوسٹ کڑمہ سے نیچے چیک پوسٹ پر جا رہی تھی کہ اس دوران چیک پوسٹ پر پہلے سے نصب شدہ آئی ڈی کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں لانس نائیک وقاص، حوالدار گلزار  اور سپاہی ناصر زخمی ہوگیا جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں لانس نائیک وقاص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ باقی دو زخمی اہلکاروں کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button