خیبر پختونخوا

شوال کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں عیدالفطر کا اعلان

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

اس کے علاوہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر  کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی جائے گی۔

کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیرکے تحت کراچی سمیت سندھ بھرکی مساجد،امام بارگاہوں اورعید گاہوں میں نمازعید الفطرکی ادائیگی کیلیے انتظامات مکمل ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، مختلف زونل کمیٹیوں کے اجلاس کے ساتھ ساتھ مسج قاسم علی خان میں بھی اجلاس جاری رہا جہاں جہاں صوابی، مردان، کرک اور باجوڑ سے اب تک شہادتیں موصول ہوئیں۔

پشاور میں زونل کمیٹی کو بھی  چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، پشاور میں اوقاف ہال میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا احسان الحق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

مولانا احسان الحق کے مطابق زونل کمیٹی کو اب تک 7 شہادتیں موصول ہو چکی ہیں جن کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد زونل کمیٹی، مرکزی کمیٹی کو کو آگاہ کرے گی۔

چیئرمین زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ چاند نظر آ جائے گا۔

دوسری جانب مسجد قاسم علی خان پشاور کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو اپر دیر سے 4، چارسدہ سے 6، بنوں سے 9، صوابی سے 5 اور مردان سے 4 کرّم سے 1 شہادتیں موصول ہوئی ہیں، عید الفطر کا باقاعدہ اعلان آج رات 9 بجے کیا جائے گا.

واضح رہے  کہ ضلع مفتی عبداللہ شاہ صاحب سمیت چارسدہ کے دیگر علمائے کرام نے اعلان کیا ہے کہ ”کل انشاءاللہ چارسدہ میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔”

خیال رہے کہ اب تک لکی مروت میں پانچ، کرک میں 7 (چھ خواتین ایک مرد)، مردان شیرگڑھ کے علاوہ پیر صدو میں 7 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بنوں، چارسدہ، اپر دیر سے بھی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب باجوڑ میں ملک سلطان زیب آف لرخلوزو کے گاؤں میں پانچ افراد نے چاند دیکھ لیا، جماعت اسلامی کے مقامی امیر مبارک زیب صاحب بھی چاند دیکھنے والوں میں شامل، عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے صدر گل افضل خان اور ان کے پوری خاندان نے جبکہ مردان میں وی سی ناظم ذنڈو بانڈہ جاوید خان کے علاوہ مزید لوگوں نے بھی رویت ہلال کی شہادت دی ہے۔

خیال رہے کہ آج شمالی وزیرستان کے گاؤں حیدر خیل میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ حیدر خیل کے تمام علماء نے چاند دیکھنے کے لئے کل 11 مئی کو اجلاس طلب کیا تھا۔ میرعلی حیدر خیل میں کل 29واں روزہ تھا اس لئے وہاں مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر علماء نے آج وزیرستان میں عید کا اعلان کر دیا تھا عید الفطر کی نماز ادا ہو گئی ہے مگر کرونا وائرس ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا۔

پشاور اوقات نمازعید الفطر

مرکزی عید گاہ،چارسدہ روڈ 7:15
مسجد مہابت خان 7:30
حیات آباد فیز 7 عید گاہ کرنل شیر خان مارکیٹ 6:15
جامع مسجد پھوڑ گراں چوک ناصر خان 7:15
ماجع مسجد نیو حیا خیل ،ہزار خوانی 7:00
جامع مسجد اربابان تہکال بالا7:30
طہماس خان اسٹیڈیم پردہ باغ 6:45
جامع مسجد لیونے بابا نوتھیہ 7:00
حسینیہ ہال صدر 7:15
قیوم اسٹیڈیم صدر 5:45
گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ون 6:00
جامع مسجد رحمان حیات آباد فیز ون 6:00
جامع مسجد زید بن حارثہ حیات آباد فیز ٹو،6:00
جامع مسجد علی حیات آباد فیز فور،6:15
جامع مسجد آدم فیز 6 حیات آباد 6:00
جامع مسجد ریگی ماڈل ٹائون 6:30
جامع مسجد نور سعید آباد پجگی روڈ 7:30
مرکزی جامع مسجد وڈپگہ 7:45
جامع مسجد مویشی منڈی کالا کلے،7:00
جامع مسجد سول کالونی کوہاٹ روڈ ،6:45 (بشکریہ قیوم آفریدی)

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button