قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں عید کی نماز ادا کردی گئی

شمالی وزیرستان کے گاؤں حیدر خیل میں عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ حیدر خیل کے تمام علماء نے چاند دیکھنے کے لئے کل 11 مئی کو اجلاس طلب کیا تھا۔ میرعلی حیدر خیل میں کل 29واں روزہ تھا۔اس لئے وہاں مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر علماء نے آج وزیرستان میں عید کا اعلان کر دیا تھا عید الفطر کی نماز ادا ہو گئی ہے مگر کرونا وائرس ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا۔

لیکن جمیعت کے علماء نے عید منانے سے انکار کر دیا جن علما نے عید کا اعلان کیا، انکے فیصلے کو جمیعت کے علما نے کالعدم قرار دیا۔
واضح رہے شمالی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں روزہ ہے۔

دوسری جانب قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میر علی میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اے ایس آئی تھانہ میر علی کی مدعیت میں عید کا اعلان کرنے والے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم ابھی کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ ایف آئی آر میں رمضان آرڈیننس اور 16 ایم پی او سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مولانا رفیع اللہ نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے عید منانے کا اعلان کیا تھا، مسجد سے آج بروز بدھ شہریوں کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز آج عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button