خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں کل عید منانے کا اعلان، سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

شمالی وزیرستان کے علاقے حیدرخیل میں مقامی رویت ہلال کمیٹی نے کل بروز بدھ عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا جبکہ سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے حیدر خیل گاؤں میں  مقامی کمیٹی کو چاند نظر آنے کی 5 شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ مزید شہادتیں بھی موصول ہورہی ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں میں اجلاس ہوئے تاہم کہیں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق  سعودی عرب میں بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے آج چاند کی رویت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں تاہم چاند نظر آنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے جامع مسجد قاسم علی خان اور زونل رویت ہلال کمیٹوں کے اجلاس  کل پشاور میں ہوں گے۔

مفتی شہاب الدين پوپلزئی كی زيرصدارت اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان اورزونل كميٹی کا اجلاس اوقاف ہال ميں منعقد ہوگا جو مركزی رويت ہلال كميٹی كے ساتھ رابطے میں ہوگا۔

مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پرمشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقد ہوگا جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پرجمعرات13مئی كو عيدالفطرہونے يا نہ ہونے كا اعلان كياجائے گا۔

زونل رويت ہلال كميٹی كا اجلاس اوقاف ہال پشاورميں منعقدہوگا جس ميں زونل كميٹی كے اركان شريک ہونگے جو شہادتيں موصول ہونے كی صورت ميں مركزی رويت ہلال كميٹی كو مطلع كريں گے۔

مفتی شہاب الدين پوپلزئی كميٹی كے ركن مولاناحسين احمدمدنی کے مطابق ہماری كميٹی چاند نظر آنے كی شہادتوں كی بنياد پر اپنے طور پرفيصلہ كرے گی، اگر ہميں شہادتيں موصول ہوئيں تو ان كی شرعی پركھ كے بعد ہی كوئی فيصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ اگر مركزی يا زونل رويت ہلال كميٹياں ہمارے ساتھ رابطہ كرتی ہيں تو ہم ضرور ان كے ساتھ تعاون كريں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button