افغانستانخیبر پختونخوا

کورونا وائرس، طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کا پاکستان میں داخلہ بند

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان شہریوں کی آمدورفت دو ہفتوں کیلئے بند کردی گئی۔ افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر آج سے 20 مئی تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

طورخم بارڈر پر صرف پاکستانی شہری ملک میں داخل ہوسکیں گے۔ سرحدی گزرگاہ پر محکمہ صحت کا عملہ اور ایف سی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا ہے کہ افغانستان سے داخلے کے وقت کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کے حامل مسافر کو 14 دن کے لئے آئیسولیٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی فیصلے کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ کے لئے نئی ایس او پی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت 5 مئی سے 20 مئی تک افغان شہریوں کے پاکستان داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ارشد منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت ہوگی جبکہ ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button