خیبر پختونخوا

پشاور، کورونا ایس او پیز خلاف ورزی، 29 ہزار افراد پر جرمانے عائد

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر جاری مہم میں گزشتہ ماہ 29 ہزار 370 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور چیف کیپٹل پولیس عباس احسن کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں شہر کے تمام سیکٹروں میں شہریوں کو کورونا وباء سے بچنے سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں ماسک تقسیم کئے جاتے ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ پوری دنیا میں پھیلی خطرناک وباء پر قابو پایا جا سکے۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور مشترکہ طور پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈوں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ مختلف اوقات کار میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں میں ماسک کو تقسیم کیا جا رہا ہے، اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے جاری مہم میں گزشتہ ماہ 29 ہزار 370 افراد کیخلاف ماسک استعمال نہ کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر خود بھی عملدرآمد کریں اور دوسروں کو بھی اس کا پابند بنائیں، ”شہری ماسک اور سینٹی ٹائزرز کا استعمال کرنے سمیت سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 146 افراد وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button