کورونا کے وار جاری، ملک میں مزید 146 افراد وائرس سے جاں بحق

ملک میں کورونا کے وار جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 146 افراد وائرس سے جان کی بازی ہارگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48740 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4696 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 146 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17957 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 25519 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 90553 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5544 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 17009 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 283560 ہوگئی ہے جب کہ 4645 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 303182 ہے اور 8500 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22369 اور ہلاکتیں 236 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 118413 اور 3310  ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 17187 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 476 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5310 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 75498 ہے اور اب تک 683 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button