خیبر پختونخوا

بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اپنے گن مین سمیت زخمی

بنوں، بیگوخیل کے قریب کیو آر ایف انچارچ اے ایس آئی شفقت اللہ کی موٹر کار پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی ھے، فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

زرائع کے مطابق فائرنگ سے شفقت اللہ اور ان کے گن مین نثار زخمی ہو گئے ہیں، شفقت اللہ کو ابتدائی طبی امداد کیلئے گورنمیٹ سٹی ہسپتال لکی مروت سے بنوں ہسپتال اور بعد ازاں مزید علاج کیلئے پشاور منتقل کیا گیا ہے جبکہ نثار کو سٹی ہسپتال میں ابتدائی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

فائرنگ واقعہ کے فوراً بعد ڈی پی او عمران خان بھی بھاری نفری کے ہمراہ سٹی ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی آگ بجھانے والی گاڑی اور دوسری امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔

گاڑی میں شفقت اللہ کے دو اور گن مین بھی سوار تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ شفقت اللہ بیگوخیل میں دوست کے پاس پرائیوٹ کار میں گئے تھے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آ سکیں جبکہ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بونیر، تھانہ ناوگئی کی حدود گاؤں کوگا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آصف اللہ سکنہ داؤدزئی پشاور جاں بحق جبکہ اسد خان سکنہ اگارئی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے، اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button