سوات، باپ پر اپنے 7 سالہ بیٹے کے ساتھ بدفعلی کا الزام
سوات میں مبینہ طور پر ایک باپ نے اپنی سگی اولاد کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
زرائع کے مطابق تھانہ رحیم آباد، ضلع سوات، میں مسماۃ (ج) نے اپنے بھائی کے ہمراہ رپورٹ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر افضل خان نے (ان کے) سگے بیٹے کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کی ہے۔
خاتون کے مطابق ملزم افضل خان کے ساتھ آٹھ سال قبل ان کی شادی ہوئی، ان کے دو بچے ہیں، متاثرہ بچے کی عمر 7 سال جبکہ دوسرا 22 دن کا ہے، خاتون نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا گذشتہ تیرہ 14 دن سے تکلیف میں تھا لیکن ڈر کے مارے وجہ نہیں بتا رہا تھا۔
خاتون نے دعوی کیا ہے کہ دو شب قبل انہوں بذات اپنے شوہر کو یہ حرکت کرتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ یہ الزام ثابت کر سکتی ہیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مسماۃ (ج) کی مدعیت میں ملزم افضل خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔