بین الاقوامی

افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کا عمل شروع

امریکا خلیج میں اپنے دو بی 52 بمبار طیارے بھیج رہا ہے امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے جس کی تصدیق کی اور کہا کہ بی 52 آپریشن کے علاقے میں پہنچ چکے ہیں، آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز افغانستان سے فوجیوں کے انخلا میں مدد کے لیے وہاں موجود رہے گا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج کے تحفظ کے کام کی قیادت کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی امریکی افواج مرکزی علاقے کی طرف جا رہی ہیں۔ ان ذرائع نے تصدیق کی کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "آئزن ہاور” اب اس مشن کی مدد میں بحیرہ عرب خطے میں ہے اور یہ کہ اس مشن کی مدد میں بی 52 فضا میں اڑ رہے ہیں۔

ادھر افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق افغان رہنماؤں کے ساتھ امن عمل اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق مذاکرات کیلئے آج اتوار سے افغانستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

سرکاری اور سفارتی ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ محمد صادق کو ان کے افغان ہم منصب عمر داؤد زئی نے دورے کی دعوت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق محمد صادق کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ وزارت تجارت کے نمائندے بھی ہوں گے جو دورے کے دوران اقتصادی معاملات اور بالخصوص افغان ٹرانزٹ تجارت معاہدے پر گفتگو کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button